ETV Bharat / bharat

آنجہانی رام ولاس پاسوان کا قلمدان پیوش گویل کے ذمہ - عہدے کی ذمہ داری

لوک جن شکتی پارٹی کے بانی و سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل کو ان کی وزارت صارفین امور و خوراک اور عوامی تقسیم کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

Piyush Goyal Gets Charge of Paswan's Ministry After His Death
آنجہانی رام ولاس پاسوان کی ذمہ داری پیوش گویل کوسونپی گئی
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 3:54 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی کے بانی و مرکزی وزیر برائے خوراک و رسد آنجہانی رام ولاس پاسوان کے کل رات گزر جانے کے بعد اب ان کے اس عہدے کی ذمہ داری وزیر ریل پیوش گویل کو سونپی گئی ہے۔ پیوش گویل بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور رہنما اور بھارت کے موجودہ کامرس اور صنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر ہیں۔

آنجہانی رام ولاس پاسوان کی ذمہ داری پیوش گویل کوسونپی گئی

رام ولاس پاسوان کی موت کی خبر پر صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

تفصیل کے مطابق، مرکزی وزیر اور بہار کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں میں سے ایک رام ولاس پاسوان کی کل رات طویل علالت کے بعد موت ہوگئی۔ 74 سالہ پاسوان مدت دراز سے دل اور گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے اور بغرض علاج انھیں دہلی کے فورٹس اسکورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کے انتقال کی خبر بیٹے چراغ پاسوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی۔ چراغ پاسوان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'پاپا… اب آپ اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن مجھے پتہ ہے آپ جہاں بھی ہیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ آپ بہت یاد آئیں گے پاپا۔۔۔' اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ چراغ پاسوان نے اپنے والد کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں:

رام ولاس پاسوان کے انتقال پر امریکی سفیر برائے ہند کی تعزیت

آنجہانی رام ولاس پاسوان مرکزی حکومت میں وزیر برائے خوراک و رسد تھے۔ بیماری کے سبب وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں داخل تھے اور حال ہی میں انھیں دل کا آپریشن ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.