ETV Bharat / bharat

'حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پی ایف آئی کی کہانی بنارہی ہے' - پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے دہلی فسادات کے تار پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے جوڑے جانے پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ہلی اقلتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:18 AM IST

ڈاکٹر ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ یہ بڑے ہی شرم کی بات ہے کہ کہ ایک تو ان سے غلطی ہوئی کہ وہ لوگوں کو تحفظ نہیں فراہم کرپائے اور دہلی پولیس کی 80 ہزار فورس ہونے کے باوجود یہ سب ہوا۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس پر امت شاہ نے پارلیمان میں یہ بیان دیا تھا کہ دہلی میں فسادات باہر سے آئے لوگوں نے انجام دیے اور انھوں نے دہلی پولیس کی کارروائی کی تعریف بھی کی تھی۔

ہلی اقلتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

ڈاکٹر خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دہلی پولیس اور امت شاہ کی مانیں تو مسلمانوں نے خود ہی اپنی دکانیں جلائیں، مکانات نذر آتش کی، خود ہی قتل کیے اور تباہ کیا، دراصل انھیں سب کمزوریوں کو چھپانے کے لیے پی ایف آئی کی کہانی بنائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر خان نے کہا کہ انھیں یہ چاہیے تھا کہ وہ یہ معلوم کرتے کہ کس کی وجہ سے یہ سب ہوا اور اس میں کس کی غلطی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جاتی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، اب یہ باتیں بنائی جارہی ہیں کہ مسلمانوں نے خود ہی سب کچھ کرلیا اور اب پی ایف آئی جیسی تنظیموں کا نام لیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کی بھارت میں داعش کہاں سے آگیا اور پی ایف آئی میں اتنی طاقت کہاں سے آگئی کہ وہ فسادات رونما کرائے جس میں 53 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوجائیں گے۔

انھوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت اس طرح کی کہانیاں بنارہی ہے تاکہ وہ اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو چھپاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.