ETV Bharat / bharat

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روزاضافہ

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 10:22 AM IST

بدھ کے روز بھی تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، اس کے بعد آج مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ

جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 60 پیسے کا اضافہ کیا گیا، مسلسل پانچویں دن پٹرول کی قیمت میں 2.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.83 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 73.40 روپے سے بڑھ کر 74 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 71.62 روپے سے بڑھ کر 72.22 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اگرچہ ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن مقامی ٹیکس اور ویٹ کی وجہ سے ہر ریاست میں یہ قیمتیں مختلف ہوں گی۔

کولکاتا میں پٹرول 75.94 روپے اور ڈیزل 68.17 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 80.98 اور ڈیزل کی قیمت 70.92 فی لیٹر ہے، جبکہ چنئی میں پٹرول 77.96 روپے اور ڈیزل 70.64 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.