قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل سنیچر کو ساتویں روز پٹرول کی قیمت 59 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 58 پیسے بڑھ کر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دلی میں پٹرول کی قیمت سنیچر کو 59 پیسے بڑھ کر 75.16 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، یہ اس برس 18 جنوری کے بعد کی اس کی اعلی سطح ہے، ڈیزل بھی 58 پیسے مہنگا ہوکر 73.39 روپے فی لیٹر کے دام میں فروخت ہوا جو 2 نومبر 2018 کے بعد کی اس کی سب سے زیادہ خوردہ قیمت ہے۔
پٹرول کی قیمت کولکاتااور ممبئی میں 55۔55 پیسے بڑھ کر بالترتیب 77.05 اور 82.10 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، چنئی میں یہ 51 پیسے بڑھ کر 78.99 روپے فی لیٹر رہی۔
کولکاتا میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 69.23 روپے، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 72.03 روپے اور چنئی میں 49 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.64 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہے۔
- میٹرو شہر ----- پٹرول ---------- ڈیزل
- دہلی ----------- 75.16 ------- 73.39
- کولکتہ -------- 77.05 ------- 69.23
- ممبئی --------- 82.10 ------- 72.03
- چنئی --------- 78.99 ------- 71.64