ETV Bharat / bharat

این ای ای ٹی امتحانات ملتوی کئے جانے سے متعلق عرضی مسترد

اس سے قبل سپریم کورٹ نے 17 اگست کو این ای ای ٹی اور جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کے متعلق اسی طرح کی عرضی مسترد کردی تھی۔

neet
neet
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:55 PM IST

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کو ملتوی کرنے سے متعلق تین عرضیوں پر سماعت سے انکار کردیا۔

یہ امتحان 13 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ سہ رکنی بینچ نے یہ عرضیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اب سب کچھ مکمل ہو چکا ہے ۔ نظرثانی کی عرضی بھی مستر د کی جا چکی ہے۔ مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) بھی ختم ہوچکا ہے۔ اب ہم عرضی پر غور کیسے کرسکتے ہیں ‘‘۔

اس بنچ میں جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ شامل ہیں ۔ عرضی گزاروں نے کہا کہ وہ صرف امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہیں ہیں لیکن ان کی عرضیاں مسترد کردی گئیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے 17 اگست کو این ای ای ٹی اور جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کے متعلق اسی طرح کی عرضی مسترد کردی تھی۔ عدالت نے ان عرضیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے کیریئر کو لمبے عرصے تک برباد نہیں کیا جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.