ETV Bharat / bharat

زرعی قوانین کی حمایت میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر - زرعی شعبے کے مفاد کے لیے بنایا گیا

ہندو دھرم پریشد نے زرعی قوانین کو نافذ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ ایکٹ کسان دوست ہے اور زرعی شعبے کے مفاد کے لیے بنایا گیا ہے۔

Petition filed in the Supreme Court in support of farmers' laws

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 6:56 PM IST

نئی دہلی: کسانوں سے متعلق قوانین کو کالعدم قرار دینے کے مطالبے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر ہو چکی ہیں لیکن بدھ کے روز اس کے برعکس ان قوانین کو لفظ بہ لفظ نافذ کرنے کے لیے ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

ہندو دھرم پریشد نے زرعی قوانین کو نافذ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ ایکٹ کسان دوست ہے اور زرعی شعبے کے مفاد کے لیے بنایا گیا ہے۔

عرضی گزار نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے تحریک کے لیے رہنما اصول تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عرضی میں پورے بھارت میں زرعی قوانین سے متعلق کسی بھی بیان یا ویڈیو کے بارے میں الیکٹرانک ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ، فیس بک، واٹس ایپ، ٹیلی گرام، پوسٹر، بینر یا کسی بھی دوسرے الیکٹرانک مواصلاتی ذرائع پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.