ETV Bharat / bharat

اب بیرونی ممالک سے لوٹیں گے بھارتی افراد - انہیں لوگوں سے ملنے دیا جائے گا

کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ دیگر ممالک میں پھنسے افراد کو واپس لانے کے لیے کل سے فضائی خدمات شروع ہو رہی ہے۔

اب بیرونی ممالک سے لوٹیں گے بھارتی افراد

author img

By

Published : May 6, 2020, 11:48 PM IST

سینیئر افسر شلپی شندے ابھی نئی دہلی ضلع کی ڈی ایم ہیں۔ اب دہلی حکومت نے انہیں بیرونی ممالک سے آنے والے بھارتیوں کی جانچ اور ان کی اسکریننگ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

اب بیرونی ممالک سے لوٹیں گے بھارتی افراد

دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی سکریٹری پدمنی سنگلا نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جو بھی مسافر بیرونی ممالک سے آئیں گے ان کو جانچ کے بعد پیڈ کوارنٹائین میں رکھا جائے گا۔ جتنے دنوں کے لیے کورنٹائن میں مسافر رہیں گے انہیں اس کا خرچ برداشت کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی وہ اپنوں سے مل سکیں گے۔

دہلی ایئرپورٹ پر مسافر کے اترنے کے ساتھ ہی ان کی ہیلتھ اسکریننگ ہوگی۔ پھر امیگریشن کی جانچ کی جائے گی۔ سرکاری عمل پورے کرنے کے بعد ہی انہیں لوگوں سے ملنے دیا جائے گا۔ اگر یہ لوگ دوسری ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں تو انہیں اس ریاست کے افسران کے سپرد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر انفیکشن سے بچانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران تمام بین الاقوامی پروازوں پر بندش لگا دی گئی تھی۔ ڈیڈھ ماہ سے بھی زیادہ وقت سے بہت سارے بھارتی ہیں جو دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے تھے۔ وہ بھارت لوٹنا چاہتے تھے۔ اب یہ لوگ کل سے لوٹنا شروع کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.