گذشتہ روز جنتا دل یونائیٹیڈ کی جانب سے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر زبردست مظاہرہ کیا گیا۔
جے ڈی یو کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا، اور جے ڈی یو کے دفتر میں گھس کر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی کی، اور پوسٹر بھی پھاڑے۔
یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ پولیس کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ مظاہرین نے نتیش کمار کے خلاف نعرے بازی کی اور کچھ دیر رکنے کے بعد واپس لوٹ آئے۔