ETV Bharat / bharat

عوام سے سچ چھپانے والے محب وطن نہیں ہو سکتے: راہل گاندھی

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 12:19 PM IST

کانگریس کے سابق صدر اور سینیئر رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ چین نے بھارت کی سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے لیکن حکومت اس بات کو چھپا رہی ہے اور عوام سے سچائی چھپانے والے محب وطن نہیں ہو سکتے۔

rahul gandhi
rahul gandhi

راہل گاندھی نے اپنی ویڈیو سیریز میں کہا کہ 'ایک بھارتی شہری ہونے کے ناطے ملک اور ملک کے عوام میری پہلی ترجیح ہوں گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'یہ بات صاف ہے کہ چینی فوج ہمارے علاقے میں داخل ہو چکی ہے اور یہ بات مجھے پریشان کرتی ہے، یہ سوچ کر میرا خون کھولتا ہے کہ کیسے کوئی دوسرا ملک میرے ملک میں داخل ہوا؟

بشکریہ راہل گاندھی ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'لوگ چاہتے ہیں کہ میں ایک سیاستداں کے طور پر خاموش رہوں اور اپنے لوگوں کو جھوٹ بولوں جبکہ میں یقینی طور پر جان چکا ہوں، میں نے سیٹیلائٹ کی تصاویر دیکھی ہے اور اس بارے میں ایک سابق فوجی جوان سے بات بھی کی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں جھوٹ بولوں کہ چینی فوج بھارت میں داخل نہیں ہوئی ہے تو ایسا نہیں ہوگا اور میں جھوٹ نہیں بولوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے میں صاف طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میں چپ نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی جھوٹ بولوں گا اور مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے، چاہے میرا مستقبل ڈوب جائے لیکن میں چینی دراندازی پر عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہوں گا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ 'میں سوچتا ہوں کہ جو لوگ چینی دراندازی کے بارے میں جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں وہ لوگ محب وطن نہیں ہیں اور میرے خیال سے جو لوگ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ چینی فوج بھارت کی سر زمین میں داخل نہیں ہوئی ہے، وہ دیش بھکت (محب وطن) نہیں ہیں۔

راہل نے کہا کہ 'مجھے اس بات کی بالکل فکر نہیں ہے کہ مجھے میری اس بیباکی کا کیا خمیازہ بھگتنا پڑے اور مجھے ڈر نہیں ہے کہ اس بات سے میرا سیاسی کریئر ختم ہوجائے گا۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ 'جہاں تک بھارتی سرزمین کی بات ہے تو میں صرف اور صرف سچ بولوں گا۔'

واضح رہے کہ راہل گاندھی اس سے قبل بھی متعدد ویڈیوز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر چکے ہیں جس میں وہ مرکزی حکومت سے سوال اور نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.