کرلا میں مقیم نیتا بلڈنگ کا ایک حصہ گر گیا۔ یہ عمارت تین منزلوں پر مشتمل تھی۔ یہ بلڈنگ کارپوریشن کے ایس وارڈ کے ساتھ ہے۔ جائے وقوعہ پر فائر انجن کی گاڑیاں موجود ہیں۔ پولیس اور بلدیہ کا عملہ بھی موجود ہے۔ تاحال کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جمعرات کے روز ممبئی کے کرلا ویسٹ سی ایس ٹی روڈ کے قریب نیتا عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔فائر انجن ، ایمبولینس اور مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔