ETV Bharat / bharat

پارلیمانی مانسون اجلاس اپوزیشن کے لیے چلینج - راہل گاندھی مانسون سیشن میں نہیں رہیں گے

حکومت نے اپوزیشن کو کئی طرح کے اصولوں میں باندھ دیا ہے۔ اس بار وقفہ سوالات کا نہ ہونا اپوزیشن کے لئے سب سے مشکل صورتحال ہے۔

پارلیمانی مانسون اجلاس اپوزیشن کے لیے چلینج

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 10:03 PM IST

کووڈ وبا کے مشکل چیلنج کے درمیان ہورہے مانسون اجلاس میں معیشت کی خستہ حال صورتحال، کووڈ وبا کے دن بدن بڑھ رہے قہر، چین کے ساتھ سرحد پر تعطل اور آسمان چھوتی مہنگائی کے معاملے حاوی رہیں گے۔

تقریباً چھ مہینے کے وقفہ پر مخصوص حالات اور خصوصی انتطامات نیز اصول و ضوابط کے درمیان پیر سے شروع ہورہے اجلاس کے دوران حکومت کووڈ۔19وبا کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ملتوی کئے گئے بجٹ اجلاس میں ہوئے کام کاج کے نقصان کی تلافی کرنا چاہے گی۔ حکومت کا ہدف زیرالتوا بلوں کو منظور کرانا اور زیادہ سے زیادہ کام کاج نپٹانا ہوگا۔

کووڈ کی وجہ سے اس بار کا اجلاس خصوصی حالات میں ہورہا ہے اور حکومت نے اس کے پیش نظر اپوزیشن کو کئی طرح کے اصولوں میں باندھ دیا ہے۔ اس بار وقفہ سوالات کا نہیں ہونا اپوزیشن کے لئے سب سے مشکل صورتحال ہے اور وہ حکومت سے سوالات کے جواب نہیں پوچھ سکے گی۔خصوصی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے اس بار اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہر بار ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کا انعقاد نہیں کیا اور ایوان کے کام کاج سے متعلق کمیٹیوں کی میٹنگ ہی بلائی گئی۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود حکومت اپنے ایجنڈے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ اپوزیشن خاص طورپر خستہ حال معیشت، کورونا وبا سے نپٹنے کی حکومت کی پالیسی، چین کے ساتھ سرحد پر ٹکراو اور مہنگائی کے معاملہ پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی تیار رہی ہے۔ دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تمام اہم معاملات پر بحث کے لئے تیار ہے لیکن دونوں ایوانوں میں زیرالتوا قانونی کام کاج نپٹانا اس کی ترجیح ہے۔

کئی اپوزیشن اراکین نے ان معاملات پر بحث کرانے کے لئے نوٹس بھی دیئے ہیں۔ بہرحال حکومت نے کووڈ کے پیش نظر بنائے گئے اصولوں کا حوالہ دیکر اپوزیشن کے ان معاملات پر مخالفت درج کرانے کے کام چیلنجنگ بنا دیا۔

اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی میڈیکل ٹیسٹ کے لئے بیرون ملک گئی ہوئی ہیں اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی ان کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اجلاس کے دوران موجود نہیں رہیں گے۔ حالانکہ پارٹی نے کہا کہ وہ زرعی اور بینکنگ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق بلوں کی سخت مخالفت کرکے معیشت، کورونا اور سرحد پر چینی دراندازی کے معاملات کو پر زور طریقہ سے اٹھائے گی۔ پارٹی نے کہا کہ ایوان میں ان بلوں کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جارہا ہے۔ وہ راجیہ سبھا میں ان بلوں کو منظور نہیں ہونے دینے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ میں ہے۔ کانگریس پردھان منتری کیئر فنڈ میں شفافیت اور اس کی کیگ سے جانچ کرائے جانے کی مانگ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.