دبئی کے عالیشان ہوٹل میں منعقدہ پرشکوہ شادی کی تقریب میں نوعروس جوڑے کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی ۔
اطلاعات کے مطابق تقریب میں دونوں طرف سے قریب 30 افراد نے شرکت کی۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح یعنی میوات کے چندینی گاؤں کی سامعہ آرزو اور پاکستانی کرکٹر حسن علی کے مابین شادی کی خبریں قریب ایک ماہ سے سرخیوں میں تھیں۔
اس کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں 20 اگست کو دبئی کے ایک ہوٹل میں شادی کریں گے اور اس کے بعد پاکستان میں عالیشان استقبالیہ دیا جائے گا۔ جس میں کرکٹ کی دنیا کے علاوہ فلم انڈسٹری اور دونوں ممالک کے سیاستداں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
جیسے ہی قاضی نے منگل کی شام کو نکاح پڑھایا سامعہ ہمیشہ کے لئے حسن علی کی ہوگئیں۔ نکاح کی تقریب میں کرکٹر حسن علی کے والد عزیز اور ان کی والدہ کنیز کے علاوہ سابق بی ڈی پی او لیاقت علی، دلہن آرزو کے والد اور ان کی والدہ رئیسن نے شرکت کی اور انہیں شادی کی مبارک باد دی۔