یہ پیکٹ دراصل گذشتہ مئی میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں پکڑی گئی 136 ایسے پیکٹ کا حصہ ہیں جو کشتی پر سوار چھ اسمگلروں کی جانب سے پھینکے گئے تھے ۔علاوہ ازیں 23مئی کو پکڑی گئی المدینہ نام کی پاکستانی کشتی میں 194 اور ڈرگس کے پیکٹ تھے جن میں ہیروئن اور براؤن شوگر بھری ہوئی تھی۔
بی ایس ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ حال ہی میں کریک علاقے میں دو لاوارث پاکستانی کشتیاں ملی تھیں۔ بعدازاں احتیاطاً تفتیشی مہم کے دوران 108 ویں بٹالین کی گشت ٹیم نے پہلے گذشتہ شام اور آج صبح کریک علاقے میں دو ڈرگس پیکٹ دیکھے اور انھیں برآمد کیا۔یہ انہی پیکٹ کی طرح تھے جیسے تقریباً مئی کے آخری ہفتہ و جون اور جولائی کے دوران پاکستانی کشتی سے برآمد ہوئے تھے۔
حال ہی میں ملنے والی دو لاوارث کشتیوں میں تو مچھلی پکڑنے کے آلات کے علاوہ کچھ بھی مشتبہ نہیں تھا لیکن احتیاط کے طور پر آس پاس تلاشی مہم چلائی جارہی تھی اور اسی دوران یہ دونوں ڈرگس پیکٹ برآمد ہوئیں۔