اس موقع پر آرٹسٹ محمد اسحاق مکاندار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ انہوں نے دیہاتوں کے ماحول سے متاثر ہو کر 60 پینٹنگز بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں رہنے والے جھونپڑی اور مکانات اور وہاں کے عوام کی زندگی ان کی پینٹنگز میں نظر آتی ہیں۔
آرٹسٹ محمد اسحاق مکاندار سرکاری گورنمنٹ اسکول میں آرٹ ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں ریاستی اور مرکزی سطح کی پینٹنگ ایگزیبیشن مقابلہ میں حصہ لئے ہیں۔ ان کو اب تک ریاستی سطح پر کئی ایوارڈ بھی ملے ہیں۔