ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ میں بوس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - etv bharat urdu

نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری سنہ 1897 کو ریاست اڈیشہ کے ضلع کٹک کے ایک بنگالی کنبہ میں پیدا ہوئے تھے۔

tribute to Bose
tribute to Bose
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 5:41 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام بنی آزاد نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر ہفتے کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

کئی حالیہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ سمیت لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ اور راجیہ کے جنرل سکریٹری دیش دیپک ورما نے بھی آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی بوس کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نیتاجی کا آج 125 واں یوم پیدائش ہے۔ 23 جنوری 1978 میں اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر این سنجیو ریڈی نے پارلیمنٹ پاؤس کے مرکزی ہال میں نیتاجی کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔
واضح ہو کہ حکومت نے نیتا جی کی سالگرہ کو ہر برس پورے ملک میں 'یوم جرأت' کے طور منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری سنہ 1897 کو ریاست اڈیشہ کے ضلع کٹک کے ایک بنگالی کنبہ میں پیدا ہوئے تھے۔

18 اگست سنہ 1945 کو نیتا جی ٹوکیو (جاپان) جاتے ہوئے تائیوان کے قریب ہوائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.