ETV Bharat / bharat

مالک وملازمین مل کر تنخواہ کا معاملہ حل کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران پوری تنخواہ دینے کے معاملے میں مالکان و ملازمین کے درمیان باہمی بات چیت کا مشورہ دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے 29 مارچ کے حکم کی آئین سازی پر حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا۔

مالک وملازمین مل کر تنخواہ کا معاملہ حل کریں: سپریم کورٹ
مالک وملازمین مل کر تنخواہ کا معاملہ حل کریں: سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 4:24 AM IST

سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران مالکان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا اپنا حکم جاری رکھا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت 29 مارچ کو حکم کی صداقت پرحلف نامہ داخل کرے۔

عدالت نے صنعتی گروپوں اور مزدور تنظیموں کو تنخواہ کا معاملہ بات چیت کے ذریعہ سلجھانے کے لئے کہا۔ عدالت نے کہا کہ 54 دنوں کے لاک ڈاؤن کی مدت کی تنخواہ پر اتفاق نہ قائم ہو تو محکمہ لیبر کی مدد لی جائے۔ جسٹس نے اس معاملے پر سماعت کے لئے جولائی کے آخری ہفتے کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جسٹس بھوشن نے کہا کہ' ہم نے مالکان کے خلاف کوئی طاقت کے استعمال والی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا تھا اور اور یہ حکم جاری رہے گا۔ جولائی کے آخری ہفتے میں مرکز کو ایک تفصیلی حلف نامہ داخل کرنا ہوگا۔ ریاستی حکومت کے محکمہ لیبرکے ملازمین اور آجروںکے مابین بات چیت میں مدد کریں گے'۔

مزید پڑھیں:رامو جی فلم سٹی میں'فلم اورسیریلز' کی شوٹنگ شروع

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ چار جون کو اس معاملے میں حکم محفوظ رکھ لیا تھا اور آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.