بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 86 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ 87 ہزار 851 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 86961 شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1130 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ 3 ہزار 299معاملات فعال ہیں، جب کہ 43 لاکھ 96 ہزار 399 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 87 ہزار 8 سو 82 ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 19 ستمبر 2020 تک 64392594 افراد کی کورونا ٹیسٹ ہو چکی ہے۔
جب کہ گذشتہ روز ایک دن میں 7 لاکھ 31 ہزار 534 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:راجیہ سبھا کے چیف وہپ نریش گجرال سے خاص بات چیت
وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں 297866 ، کرناٹک میں 98583 ، آندھرا پردیش میں 81763 فعال معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔