ETV Bharat / bharat

پیاز کی قیمت پر جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Nov 8, 2019, 7:48 PM IST

صارفین امور محکمہ کے سکریٹری اویناش کمار سریواستو نے آج کابینی سکریٹری راجیو گوبا کو ملک میں پیاز کی دستیابی اور اس کے قیمتوں کے بارے میں معلومات دی۔

Onion price review meeting

اویناش کمار سریواستونے کہا کہ پیاز کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پیاز کی دستیابی کے لیے 56700 ٹن کا بفر کا اسٹاک بنایا گیا تھا جس میں سے 1525 ٹن پیاز باقی ہے۔ فوڈ سپلائی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے حال میں کہا کہ کئی ریاستوں میں زیادہ بارش سے پیاز کی پیداوار اور سپلائی میں 30 سے 40 فیصد کا فرق ہے۔

ان کے مطابق سفل، نیفیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعہ 24 روپے فی کلوکی شرح سے صارفین کو پیاز دستیاب کرائی جارہی ہے۔ ریاستوں پیازکی مانگ کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے۔ جھارکھنڈ، تملناڈو، اترپردیش، دہلی اور مغربی بنگال نے اب تک یومیہ 300ٹن پیاز کی مانگ کی ہے۔

اویناش کمار سریواستونے بتایا کہ راجستھان میں پیاز کی نئی فصل بازار میں آرہی ہے۔ حکومت نے نیفیڈکو وہاں سے پیازخریدنے کے لئے کہا ہے۔ بیرون ملک پیاز کی برآمد روک دی گئی ہے اور گھریلو مانگ کی تکمیل کیلے پیاز درامد کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاروباریوں کے لئے اسٹاک کی حد مقرر کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ بازاروں میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.