ETV Bharat / bharat

کرس گیل کے آئی پی ایل میں 4000 رن پورے

author img

By

Published : Mar 26, 2019, 11:11 AM IST

کرس گیل نے گذشتہ روز راجستھان رائلز کے خلاف 47 گیندوں میں 79 رنز بنائے تھے۔

کرس گیل

آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے آئی پی ایل میں 4000 رن پورے کر لئے ہیں، ایسا کرنے والے وہ دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ کرس گیل نے سب سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

کنگز الیون کے جارحانہ سلامی بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ میں 4000 رن پورے کر لئےوہ اس لیگ میں سب سے تیزی سے اس مقام پر پہنچنے والے کھلاڑی ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ مہیندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کے کلب میں شامل ہو گئے۔

اسی کے ساتھ کرس گیل آئی پی ایل میں 4000 رن مکمل کرنے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے، غیر ملکیم کھلاڑیوں میں سن رائزرس حیدرآباد کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر ہی واحد کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں 4000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

کرس گیل آئی پی ایل میں سب سے تیزی سے 4000 رن بنانے والے بلے باز ہیں، انہوں نے ڈیوڈ وارنر کے ریکارڈ کو توڑا ہے جنہوں نے 114 اننگز میں 4000 رنز مکمل کیے تھے، گیل نے 112 ویں اننگز میں یہ مقام حاصل کیا۔

آئی پی ایل میں تیزی سے 4000 رنز مکمل کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی پہلے مقام پر ہیں جنہوں نے 128 اننگز میں 4000 رنز مکمل کیے تھے۔

کرس گیل نے گذشتہ روز جے پور میں کھیلے جانے والے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں سب سے ذیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ چینئی سپر کنگز کے بلے باز سریش رائنا کے نام ہے جنہوں نے اب تک 177 میچوں میں 5004 رنز بنائے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 154 میچوں میں 4954 رنز بنائے ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.