ETV Bharat / bharat

پندرہ اگست کو کشمیر کی ہر پنچایت میں ترنگا لہرائیں گے: بی جے پی

author img

By

Published : Aug 3, 2019, 11:26 PM IST

بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ریاست کی ہر ایک پنچایت میں ترنگا لہرائے گی۔

پندرہ اگست کو کشمیر کی ہر پنچایت میں ترنگا لہرائیں گے: بی جے پی

رویندر رینہ کہا کہ مودی حکومت کا ہر ایک فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے مفاد میں ہوگا۔

رویندر رینہ نے ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر پارٹی کے اجلاس کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'پندرہ اگست کے دن بی جے پی جموں، کشمیر اور لداخ کی ہر ایک پنچایت میں ترنگا لہرائے گی۔ ہم تمام سرپنچوں، پنچوں اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ریاست کی ہر ایک پنچایت، ہر ایک وارڈ اور ہر ایک گلے محلے میں ترنگا لہرایا جائے گا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ: 'مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کو لیکر جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کے مفاد میں ہوگا۔ پہلے بھی وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کے عوام کو سینے سے لگایا ہے۔ اگر کسی نے یہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام کیا ہے تو وہ وزیر اعظم مودی ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.