لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے 17ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کی کارروائی خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے میں تعاون کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
اوم برلا نےکہا ہے کہ سبھی پارٹیوں نے سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ’ایوان کو صحیح ڈھنگ سے چلانا میرے لئے چیلنج کے ساتھ یقین اور اعتماد بھی تھا۔ سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے ایوان چلانے میں میرا تعاون دیا۔
ایوان کوبغیر کسی رکاوٹ چلنے سے ملک کی عوام میں اچھا پیغام گیا ہے، ممبران پارلیمنٹ نے قوانین اور ضابطہ کا خیال رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سینئر اراکین جو پانچویں، چھٹی مرتبہ منتخب ہوکر آئے ہیں انہوں نے بھی اس مرتبہ کارروائی میں مثبت تعاون دیا اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات رکھی۔
میرا ماننا ہے کہ لوگ یہی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایوان کسی رکاوٹ کے بغیر چلے۔