ETV Bharat / bharat

ٹریکٹر ریلی میں شامل ہونے کے لیے روسی ماڈل کا ٹریکٹر دہلی روانہ ہوا - بھارتی کسان یونین مظفر نگر شہر کے صدر

یوم جمہوریہ کے موقعے پر دہلی میں ہونے والے کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ میں برطانوی دور کے ٹریکٹر بھی دیکھے جائیں گے، اس میں ایک روسی ماڈل کا ٹریکٹر بھی ہے جو مظفر نگر سے روانہ ہوا ہے۔

ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہونے روسی ماڈل کا ٹریکٹر دہلی روانہ ہوا

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سے کسانوں کا ایک جتھہ ٹریکٹر کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ ہو گیا ہے، یہ جتھہ دہلی میں ہونے والے کسانوں کے یوم جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہوگا۔

ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہونے روسی ماڈل کا ٹریکٹر دہلی روانہ ہوا

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین مظفر نگر شہر کے صدر شاہد عالم نے بتایا کہ ان کا یہ جتھہ راکیش ٹکیٹ کی ہدایت پر روانہ ہو رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے اس جتھے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ جس ٹریکٹر سے دہلی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں وہ 60 برس پرانا ہے۔

بات چیت کے دوران شاہد علام نے بتایا کہ وہ اس ٹریکٹر کو اس لیے بھی لے کر جا رہے ہیں تاکہ وہ حکومت کو دکھا سکیں 60 برس پرانا ہونے کے باوجود یہ ٹریکٹر پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور اس سے زرعی اور کاشتکاری کے کام بھی ہوتے ہیں، لہٰذا اسے این جی ٹی کے دائرے سے باہر رکھا جائے۔

بتایا جاتا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر منعقد ہونے والے کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ میں متعدد اقسام کے ٹریکٹر کی نمائش ہوگی، جس میں آزادی کے زمانے سے لے کر نئے کے زمانے کے ٹریکٹر بھی دیکھے جا سکیں گے، یا ایسے ٹریکٹر جنہیں برطانوی حکومت کے ذریعے بھارت میں لایا گیا تھا۔ مظفر نگر میں ایسا ہی ایک ٹریکٹر دیکھنے کو ملا۔

بھارتیہ کسان یونین مظفر نگر شہر کے صدر کارکنان کے ساتھ دہلی پریڈ میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، وہ جس ٹریکٹر پر روانہ ہوئے ہیں وہ 1960 کا روسی ماڈل کا ٹریکٹر ہے انہوں نے بتایا کی یہ ٹریکٹر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ایک نئی تاریخ لکھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.