ETV Bharat / bharat

این ای ای ٹی 2020: شعیب آفتاب کی کامیابی کی کہانی، سنیئے خود ان کی زبانی

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:32 PM IST

این ای ای ٹی 2020 کے امتحان میں اڑیسہ کے شعیب آفتاب نے صد فیصد نمبرات حاصل کر ٹاپ کیا ہے۔ شعیب کو پہلا رینک حاصل ہوا ہے۔

odisha soyeb aftab got first rank in NEET 2020
شعیب آفتاب کی کامیابی کی کہانی

شعیب نے صرف ٹاپ نہیں کیا بلکہ وہ ملک اور اپنی آبائی ریاست کے پہلے ٹاپر بھی رہے جس نے صد فی صد نمبرات حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ شعیب نے نیٹ کے امتحان میں 720 نمبرات میں سے 720 نمبرات لاکر کامیابی کی ایک نئی عبارت لکھ دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شعیب نے ریاست راجستھان کے کوٹہ سنٹر کے ایلن کوچنگ سنٹر سے این ای ای ٹی کی تیاری شروع کی۔ انہوں نے اپنے مقصد کو سامنے رکھا، بڑا خواب دیکھا اور وہ کر دکھایا جسے کرنے کا خواب ہر طالب علم دیکھتا ہے۔

شعیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اتنی بڑی کامیابی کی تمنا نہیں کی تھی لیکن انہوں نے ایک ہدف کا تعین کیا تھا اور اس کے لیے دن رات ایک کردی۔ شب و روز کی ان کی محنت رنگ لائی اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

شعیب نے کہا کہ ان کے خاندان میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔ اس کا گھرانہ معاشی اعتبار سے کمزور تھا لیکن پڑھنے کا شوق اور جذبہ تھا۔ وہ ڈاکٹر بننے کا خواہاں تھا اور یہی خواب سجائے وہ کوٹہ پہنچا۔ کوٹہ آنے کے بعد اس کی کوچنگ کے ذمہ داران نے بھرپور مدد کی اور یہی وجہ ہے کو اس نے یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ٹھانی۔ اور کتابوں میں غرق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

نیٹ میں صد فیصد نمبرات لانے والے شعیب آفتاب نے تاریخ رقم کی

شعیب آفتاب نے مزید بتایا کہ کورونا کی وبا کو اس نے غنیمت جانا اور اپنے وقت کا صحیح استعمال کرکے منصوبہ بندی کی اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے سرگرداں رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.