صحت محکمے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں 18 ، اجمیر میں 18 ، ناگور میں چار ، ڈونگر پور میں چار ، بیکانیر میں دو ، باڈمیر میں دو ، جھنجھنو ، کوٹہ ، دوسہ، جودھ پور میں ایک ایک مریض کے کورونا سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے۔
محکمہ کے مطابق ، اتوار کے روز کورونا سے متاثرہ ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک 161 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
محکمہ کے مطابق اب تک ، اجمیر میں 303 ، الور میں 45 ، بانس واڑا میں 85 ، باراں میں 5 ،باڈمیر میں 78, بھرت پور میں 135 ، بھیلواڑا میں 111 ،بیکانیر میں 77، چتوڑ گڑھ میں 170 ، چورو میں 68 ، دوسہ میں 42 ، دھول پور میں 38۔ ، ڈونگر پور میں 318 ، گنگا نگر میں ایک ہے۔
اس کے علاوہ ہنومان گڑھ میں 14 ، جے پور میں 1755 ، جیسلمیر میں 64 ،جالور میں 149، جھالا واڑ میں 59، جھنجھنو میں 86 ، جودھپور میں 1190 ، بی ایس ایف 48 ،کرولی میں 10 ، کوٹہ میں 374 ، ناگور میں 300۔ ، پالي میں 280 ، پرتاپ گڑھ میں 12،راج سمند میں 88 ،سوائی مادھو پور میں 17 ،سیکر میں 79 ، سیروہی 100 ، ٹونک میں 159 ، اودے پور میں 459 ، متاثرہ مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔
محکمہ کے مطابق اب تک تین لاکھ تین ہزار 935 نمونے لئے جاچکے ہیں ، ان میں سے 6794 ، مثبت دو لاکھ 92 ہزار 384 منفی اور 4751 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں کل سرگرم کیس 2829 ہے۔