ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 1643 ہوئی - کورونا انفیکشن کی جانچ

ان 1643 لیبارٹریوں نے 4 ستمبر کو 1059346 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح سے اب تک 47738491 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

testing labs
testing labs
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 3:47 PM IST

کووڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1643 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں 12 ناموں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں 1026 سرکاری اور 617 پرائیویٹ لیبارٹریز شامل ہیں۔

اس وقت آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 833 (سرکاری-465، پرائیوٹ- 368) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 689 (سرکاری۔ 527، پرائیویت۔ 162) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 121 ہیں (سرکاری۔ 34، پرائیویٹ 87) ہیں۔

ان 1643 لیبارٹریوں نے 4 ستمبر کو 1059346 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح سے اب تک 47738491 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 86432 نئے معاملوں کے ساتھ اب تک متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرکے 4023179 ہوگئی ہے۔

اگرچہ 4 ستمبر کو 70072 افراد شفایاب ہوئے اور 1089 مریضوں کی موت سے انفیکشن کے فعال معاملات میں صرف 15271 کی ہی تیزی درج کی گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 846395 کورونا کے فعال معاملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
چار ستمبر تک 4.77 کروڑ کورونا نمونوں کی جانچ

واضح رہے کہ 23 ​​جنوری تک ملک میں پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جو 23 مارچ کو 160 ہو گئی تھی اور اب ملک بھر میں 1643 لیبارٹری کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.