ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1.49 کروڑ سے تجاوز - جان ہاپکنز یونیورسٹی

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 37,724 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وائرس سے یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 11,92,915 ہوگئی ہے۔

number of corona cases crosses 1.49 crore mark worldwide
دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1.49 کروڑ سے متجاوز
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:22 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر جاری ہے اور اب تک 1.49کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 616,443 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس وبا سے اموات کے اعدادوشمار کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان اس معاملے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,49,47,428 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 6,16,443 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1.49 کروڑ سے متجاوز

دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 38,99,148 متاثر ہوئے ہیں اور 1,41,992 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2,159,654 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 81,487 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 37,724 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11,92,915 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 7,53,050مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 28,732افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 4,11,133 سرگرم کیسز ہیں۔

کووڈ 19 کے معاملوں میں روس چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7,82,040 ہے اور اب تک 12,561 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں وہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں 350879 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5,368افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیرو میں بھی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3,62,087 ہے اور 13,579 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 3,56,255 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 40,400 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ 19 کے معاملے میں چلی اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 3,34,684 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8,677ہے۔

انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے۔ اب تک 2,97,389 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45,507 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 2,78,827 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 14,634 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

دوسری جانب اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,66,194 ہوگئی ہے جبکہ 28,424 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 2,66,094 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5639 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,55,825 ہے اور اس کی وجہ سے 2,557 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں 2,44,752 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35,073افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,21,500 تک جا پہنچی ہے اور 5,526 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,14,607ہے اور 30,168 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 2,03,717 افراد اس بیماری کی زد میں آئے ہیں اور 9,099 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9،805، کینیڈا میں 8،908، نیدرلینڈ میں 6،155 ، سویڈن میں 5،646، ایکواڈور میں 5،366، مصر میں 4،399، انڈونیشیا میں 4،320، عراق میں 3،950، سوئزرلینڈ میں 1972، رومانیہ میں 2،074، ارجنٹینا میں 2،490، بولیویا میں 2،273، آئرلینڈ میں 1،753، پرتگال میں 1697، پولینڈ میں 1636 اور افغانستان میں 1،186 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.