اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات وہ خود سیلم پور پہنچے جہاں انہوں نے سینیئر پولیس افسران سے رپورٹ مانگی اور حالات کا جائزہ لیا، اور ان کے ساتھ میٹنگ کی۔
اجیت ڈووال نے منگل کو نصف شب سیلم پور میں واقع ڈی سی پی دفتر پہنچے اور اعلی افسران سے بات چیت کی، خبر موصول ہونے تک وہ ڈٰ سی پی دفتر میں ہی دیر رات تک موجود رہے اور اعلی افسران سے کا جائزہ لیتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق انہیں تشدد برپا کرنے سے متعلق مطلع کیا گیا اور اس تشدد کی وجوہات سے انہیں مطلع کیا گیا۔
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی جعفرا آباد گوکل پوری چاند باغ، اشوک وہار اور گونڈا میں گزشتہ تین دنوں سے تشدد برپا ہے، اس تشدد میں اب تک 13 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 190کے قریب زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
موصول اطلاعات کے مطابق نارتھ ایصت دہلی میں کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔