ڈونالڈ ٹرمپ نے حال میں نریندن مودی سے فون پر کہا تھا کہ اگر بھارت امریکہ کو ہائڈراکسی کلوروکوین نہیں بھیجے گا تو وہ جوابی کاروائی کر سکتا ہے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے بعد کانگریس کے رہنما ششی تھرور اور جے ویر شیرگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کی مزمت کی ہے۔
کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کہا کہ 'ہم نے اپنے وقت میں ایسا کبھی نہیں سنا کہ کسی بھی ملک کا ذمہ دار یا حکومت اس طرح سے کسی کو کھلی دھمکی دے۔' '
تھرور نے کہا کہ 'جب بھارت چاہے گا تبھی وہ آپ کو دوا سپلائی کر گا۔'
دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کو اتوار کے روز فین کیا تھا۔ اس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر بھارت کوڈ-19 سے مقابلہ کرنے والی دوا نہیں بھیجتا ہے یہ تو امریکہ جوابی کاروائی کر سکتا ہے۔ سنیچر کے روز بھارت نے امریکہ کو ہائڈراکسی کلوروکوین سپلائی کرنے سے منع کر دیا تھا۔ یہ دوا بھارت میں بڑی تعداد میں بنائی جاتی ہے۔