ETV Bharat / bharat

برڈ فلو سے متاثر ریاستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری - مہاجر پرندوں میں برڈ فلو

ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کی دو پولٹری کمپنیوں سے لئے گئے نمونوں میں آئی سی اے آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز کی تصدیق کے بعد مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ ، شاجاپور، آگر، ودیشہ، اتر پردیش کے زولوجیکل پارک، کانپور اورراجستھان کے پرتاپ گڑھ و دوسرے اضلاع میں مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

برڈ فلو سے متاثر ریاستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 9:21 PM IST

برڈ فلو کے تعلق سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکیورٹی اینیمل ڈیزیز نے متاثرہ ریاستوں کے لئے مشاورت جاری کیا ہے، جس سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ اب تک سات ریاستیں جن میں (کیرالا ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اتر پردیش) شامل ہیں، ان میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دہلی میں کووں کی موت کے بعد ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں اور اتوار کو کرناٹک کے جنوبی علاقے میں ایک کھمبے کے نیچے دو چیلوں کی موت کے بعد ان کے نمونے بھی جانچ کے لئے بنگلورو بھیجے گئے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں 08 جنوری کی رات اور 9 جنوری کی صبح مرغیوں اور جنگلی پرندوں کی غیر معمولی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست نے ہنگامی صورتحال کے لئے آر آر ٹی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اورمخصوص لیبارٹری کو نمونےبھیج دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غازی پور مرغا مارکیٹ 10 دنوں کے لیے بند

اس کے علاوہ سنجے جھیل، دہلی سے بھی بطخوں کی غیر معمولی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ٹیسٹ کےلئے نمونے مخصوص لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، داپولی، پربھنی اور بیڈ اضلاع سے اے آئی کی تصدیق کے لئے مردہ کووں کے نمونے این آئی ایچ ایس اے ڈی کو بھیجے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.