انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر بینک بدعنوانی کے ملزم جلد ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں اب تک تین کنبوں کا قبضہ تھا جس سے وہاں صرف بدعنوانی ہوئی اور یہ ریاست کی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئی لیکن وہاں سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد اب پورے ملک میں 'ایک قانون، ایک نشان اور ایک آئین' نافذ ہوا ہے۔ اس سے ریاست میں ترقی کی نئی ہوا چلے گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے تین مہینوں میں ہی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے اور تین طلاق ختم کرنے جیسے تاریخی فیصلے کیے ہیں۔'