انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی لیڈر سے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ہے بہتر ہے کہ وہ اس میں مداخلت نہ کریں۔'
امت شاہ نے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے متعلق کہا کہ 'دونوں پارٹیز صرف خاندان کے لیے ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے مفاد کے لیے ہے۔'
انہوں نے حزب اختلاف کی پارٹی کی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ 'شردپوار، سپریا سولے، اجیت پوار اور ان کے بیٹے سبھی لوگ انتخابات لڑرہے ہیں، ان کی پارٹی کے اندر کسی اور کے پاس کوئی صلاحیت نہیں ہے کیا۔'
امت شاہ نے الزام عائد کیا کہ 'بدعنوانی کانگریس اور این سی پی کی عادت ہے۔
موجودہ حکومت کے حق میں انہوں نے کہا کہ 'میں دعویٰ کے ساتھ کہتا ہوں کہ نریندر مودی جی اور دویندر فڑنویس پر ہمارے مخالف بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں لگاسکتے ہیں۔ اس طرح کی شفاف حکومتیں دینے کا کام بی جے پی نے کیا ہے۔'