ETV Bharat / bharat

کوئی اسکول ضم نہیں ہو رہا: ڈائریکٹر آف ایجوکیشن

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں اسکول کو ضم کیے جانے سے متعلق کہا گیا ہے کہ فی الحال کسی بھی اسکول کو ضم کیے جانے کی کوئی بھی تجویز نہیں دی گئی ہے.

sdf
sfd
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:19 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے چاندنی چوک حلقہ اسمبلی میں کلاں محل میں واقع گورنمنٹ گرلز سینیئر سیکنڈری اردو میڈیم اسکول کو گذشتہ دنوں پٹودی ہاؤس گورنمنٹ گرلز سینیئر سکنڈری ہندی میڈیم اسکول میں ضم کیے جانے کے لیے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اردو داں طبقہ اس کی مخالفت کر رہا تھا۔

ویڈیو

تاہم اس کے بعد ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے کچھ مزید نوٹیفکیشن جاری کی گئیں، جس سے متعلق یہ بات واضح نہیں ہو پا رہی تھی کہ دہلی حکومت اردو میڈیم اسکول کو ضم کرنا چاہتی ہے یا نہیں اور کلاں محل کا اردو میڈیم اسکول ضم کیا جائے گا اس پر بھی تذبذب برقرار رہا۔

لیکن گذشتہ دنوں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں اسکول کو ضم کیے جانے سے متعلق کہا گیا ہے کہ فی الحال کسی بھی اسکول کو ضم کیے جانے کی کوئی بھی تجویز نہیں دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی
نوٹیفکیشن کی کاپی

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایڈووکیٹ مسرور حسن صدیقی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن سے واضح ہو گیا ہے کہ اب اسکول کو ضم نہیں کیا جائے گا حالانکہ انہوں نے ضم ہونے سے روکنے کے لیے چاندنی چوک حلقہ اسمبلی ممبر پرہلاد سنگھ ساہنی اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعہ بر وقت کی گئی کارروائی کو اس کامیابی کا حقدار بتایا۔

واضح رہے کہ کیجریوال کی دہلی حکومت کے دور اقتدار میں ہی گذشتہ برسوں میں اردو میڈیم اسکولوں کو ضم کیے جانے کے آرڈر جاری کیے گئے تھے، تاہم مخالفت ہونے کے بعد اسکول ضم کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.