ETV Bharat / bharat

نو پلاسٹک لائف فنٹاسٹک: 69 سالہ فنکارہ کا دلچسپ کارنامہ - پلاسٹک

سیلا بالا داس اور ان کے شوہر اپنی عمر کے آخری دور میں بھی زندہ دلی کے ذریعہ نوجوان نسل کو زندگی جینے اور گھر کی سجاوٹ کا انتہائی عمدہ اور انوکھا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

نو پلاسٹک لائف فنٹاسٹک: 69 سالہ فنکارہ کا دلچسپ کارنامہ

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Dec 16, 2019, 5:57 PM IST

اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور کے رہنے والے میاں بیوی دونوں مشترکہ طور پر پلاسٹک کے کوڑے کا شاندار استعمال کر رہے ہیں۔

ویڈیو

دونوں نے استعمال شدہ پلاسٹک کی مدد سے اپنے گھر کو بے حد خوبصورتی کے ساتھ سجا رکھا ہے۔

نوے کے عشرے میں دونوں میاں بیوی نے استعمال شدہ پلاسٹک کو بخوبی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور آج تک وہ اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فنکارہ سیلا بالا داس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سجاوٹ کے سامان اپنے خاندان اور دوستوں کو بطور تحفہ دیا، تو سبھی نے ان کے کام کی تعریف کی۔ وہ لوگوں کو اس سلسلے میں بتانا چاہتی ہیں، کہ لوگ کس طرح پلاسٹک کے کوڑے سے نجات پا سکتے ہیں، اور ساتھ ہی اس سے اپنے گھر کو بھی سجا سکتے ہیں۔

سیلا بالا داس اور ان کے شوہر اپنی عمر کے آخری دور میں بھی زندہ دلی کے ذریعہ نوجوان نسل کو زندگی جینے اور گھر کی سجاوٹ کا انتہائی عمدہ اور انوکھا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

سیلا بالا کے شوہر لکشمی نارائن داس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کئی برسوں کے لیے ان کی اہلیہ کو دوائیں استعمال کرنے کے لیے کہا تھا، تبھی انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی دوائیوں کے سرورق کا استعمال کریں گی۔ بعد ازاں انہوں نے پلاسٹک کے دیگر فُضلوں کا استعمال کرنا شروع کردیا۔ اہل خانہ نے ان کے اس انوکھے قدم کی تعریف کی، اور اگر حکومت ان کی مدد کرے، تو وہ یقینی طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

چھوڑنے کے بجائے دوبارہ استعمال کریں جیسے نعرے کے ساتھ 69 سالہ سیلا بالا نے پلاسٹک کے ہر ایک کچرے کو استعمال کرنا شروع کر دیا تھا، جنہیں آج ان کے گھر میں سجاوٹ کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سیلا بالا کے اہل خانہ ان کی اس انوکھی پہل کی سراہنا کرتے ہیں۔

سیلا بالا کی بہن نرملا موہنتی کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 20 برسوں سے انہیں دیکھ رہی ہیں، وہ اپنی بہن کو ہر طرح کے استعمال شدہ پلاسٹک کو مہیا کراتی ہیں، اور وہ اس کی مدد سے سجاوٹ کے عمدہ سامان بنا دیتی ہیں۔ ان کے کام کو دیکھ کر کوئی نہیں کہ سکتا ہے کہ یہ 69 برس کی ہیں۔

سیلا بالا ایک عشرے سے مور، پھولوں کے گلدان، مصنوعی درختوں اور پودوں کو بنانے میں مصروف ہیں۔ اور اگر ان کے کام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا تو ماحولیات کی تبدیلی میں ان کا تعاون ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

Intro:Body:

111

Conclusion:
Last Updated : Dec 16, 2019, 5:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.