ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ میں کمی نہیں کی جائے گی

وزیر مملکت برائے عملہ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ملازمین کی سبکدوش میں کمی کی ساری رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا، جس میں ملازمین کی سبکدوشی کی میعاد میں کمی کی بات کی گئی ہو۔

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 2:28 PM IST

جیتندر سنگھ
جیتندر سنگھ

وزیر اعظم کے دفتر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین 60 سال کے بعد سبکدوش ہوتے تھے اور کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت نے نوکری 60 سال سے گھٹا کر 50 سال کر دی ہے۔

ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا 'سبکدوشی کی عمر کو کم کرنے کے لئے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس طرح کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے'۔

مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ میں کمی نہیں کی جائے گی

سنگھ نے کہا 'کچھ ایسے عناصر متحرک ہیں جو پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا کے ایک حصے میں بار بار اس طرح کی خبریں پھیلا رہے ہیں اور اس کا ذمہ دار سرکاری ذرائع یا محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کو ٹھہرا رہے ہیں'۔

سنگھ نے کہا 'یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ موجودہ وقت میں ملک کورونا وائرس کے بحران سے گذر رہا ہے، کچھ خاص عناصر اور مفاد پرست لوگ موجود ہیں جو حکومت کی طرف سے میڈیا میں اس طرح کی کہانیاں چلا کر تمام اچھے کاموں کو زیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں'۔

سنگھ نے کہا 'پچھلے ہفتے ایسی ہی ایک جعلی خبر موصول ہوئی تھی کہ حکومت نے پینشن میں 30 فیصد کمی کرنے اور 80 سال سے زیادہ عمر والوں کے لئے پنشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

"انہوں نے کہا ' لیکن سچ یہ ہے کہ 31 مارچ تک ایک بھی پینشنر ایسا نہیں ہے جس کے کھاتے میں پیسے نہ پہنچے ہوں'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.