اس بات کا فیصلہ نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقد کی گئی ایک میٹنگ میں لیا گیا، جس میں چیف الیکشن کمشنر سُنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنرز اشوک لواسا اور سُشیل چندرا نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی اور وزارت داخلہ سے اس سے متعلق مزید وضاحت فراہم کرنے کو کہا گیا۔
واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں گورنر راج کے چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد گذشتہ سال 20 دسمبر سےصدر راج نافذ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے امرناتھ یاترااور ماہ رمضان جیسے وجوہات کا حوالہ دے کر اسمبلی انتخابات جُون کے بجائے نومبر میں کرانے کی مانگ کی تھی۔