آئندہ اتوار یعنی 16 فروری صبح 10 بجے رام لیلا میدان میں اروند کیجریوال کی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے حلف بردراری ہے۔
اسمبلی حلقے کی 70 میں سے 62 نشستوں پر جیت کے بعد اروند کیجریوال تیسری وزیراعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے صرف ریاست کے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے اور کسی بھی ریاست کے وزیراعلیٰ یار دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے۔
اس بارے میں ای وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں 16 تاریخ کو حلف برداری کی تقریب منائی جائے گی۔
انہوں نے سبھی نو منتخب رکن اسمبلی کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اس کے علاوہ گوپال رائے نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو بھی حلف برداری کی تقریب کی دعوت دی گئی ہے۔