راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران یہ تبصرہ اس وقت کیا جب جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو)کے رام ناتھ ٹھاکر نے سال 2021 میں آبادی کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرنے کا مطالبہ بھی حکومت سے کیا۔
ٹھاکر نے کہا کہ 'سال 1931 میں برطانوی دور میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کی گئی تھی۔اس کےبعد یونائٹیڈ پروگریسیو آلائنیس (یو پی اے) حکومت نے سال 2010 میں بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کی لیکن یہ پوری نہیں ہوسکی'۔
رام ناتھ ٹھاکر نے کہا کہ 'ذات پات پرمبنی مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے پسماندہ طبقے، درج فہرست ذات و قبائل کو ترقیاتی کاموں کا مناسب فائدہ نہیں مل پارہا ہے'۔
مزید پڑھیں: 'چوڑیاں لائیں گی انقلاب'
انہوں نےکہاکہ مرکزی حکومت نے سال 2021 میں مجوزہ قومی مردم شماری کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بھی کئی بار اس کا مطالبہ کر چکے ہیں۔