ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں گزشتہ چھ دنوں سے کورونا کا کوئی کیس پازیٹیو نہیں آیا ہے۔ پورے ہریانہ کے اندر نوح ضلع کورونا وائرس کے کیسز میں پہلے مقام ہے۔
نوح میں اب تک کل 57 کیسز مثبت پائے گئے ہیں ۔لیکن خوش قسمتی سے کورونا سے جنگ جیتنے میں بھی پہلے مقام میوات کا نام ہے۔نوح میں اب تک 35 افراد ریکور ہو چکے ہیں جو ہسپتال سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوح پنکج نے بتایا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چھ دنوں سے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا ہے۔ لیکن ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔