ETV Bharat / bharat

'حکومت بہار کا قدم درست، مہاراشٹر حکومت کے الزامات بے بنیاد' - سپریم کورٹ

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) سے جانچ کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عدالت سے یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ بہار حکومت نے اس معاملے جو قدم اٹھایا و ہ درست اور مہاراشٹر حکومت کے تمام الزامات بے بنیاد تھے۔

'حکومت بہار کا قدم درست، مہاراشٹر حکومت کے الزامات بے بنیاد'

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 7:55 PM IST

وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے اپنا رد عمل ظاہر کیا اور کہاکہ' سپریم کورٹ کے ذریعے سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ پٹنہ میں درج کرائے گئے معاملے پر بہار پولیس کے ذریعہ کی گئی کاروائی اور بہار حکومت کے ذریعہ اس معاملے کو سی بی آئی کو سوپنے کے فیصلے کو جائز ٹھہرایا گیاہے۔

'حکومت بہار کا قدم درست، مہاراشٹر حکومت کے الزامات بے بنیاد'
'حکومت بہار کا قدم درست، مہاراشٹر حکومت کے الزامات بے بنیاد'

وزیراعلیٰ نے آگے کہاکہ' کچھ لوگ اسے سیاسی شکل دینا چاہ رہے تھے جبکہ ریاستی حکومت کا ماننا تھا کہ اس کا تعلق انصاف سے ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی جلد ازجلد ا س معاملے کی جانچ کرے گی اور جلد ازجلد انصا ف مل سکے گا'۔

نتیش کمار نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ' سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد پورا ملک سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہا تھا، جب سشانت کے کنبہ کے اراکین نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تب انہوں نے اس کی سفارش کردی۔

سشانت کے کنبہ اور ان کے مداحوں کو لگتاہے کہ سی بی آئی کے ذریعہ اس معاملے کی صحیح سے جانچ ہوگی اور انصاف ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے جانچ کے دائرے سے متعلق کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئےکہاکہ اس سے متعلق ریاستی حکومت کے وکیل نے تمام باتیں سپریم کورٹ میں رکھیں جس پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔اب انہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

سوشانت کیس: سی بی آئی جانچ کا حکم

انہوں نے کہاکہ کون کیا کہتا ہے وہ اسے اہمیت بھی نہیں دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بہار میں اس برس ہونے والے اسمبلی انتخاب سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق صرف انصاف سے ہے جو متاثرہ کنبہ اور سشانت کے چاہنے والوں کو ان کی حکومت دلانا چاہتی ہے۔ انہیں امید ہے کہ جانچ جلد پوری ہوگی اور انصاف ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.