ETV Bharat / bharat

نشنک نے پی ایم ریسر چ فیلو شپ اسکیم میں ترمیم کی

انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے اعلی تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے معیار میں بہتری لانے کے لئے آج پردھان منتری ریسرچ فیلو شپ(پی ایم آر ایف) اسکیم میں کئی ترمیمات کا اعلان کیا۔

نشنک نے پی ایم ریسر چ فیلو شپ اسکیم میں ترمیم کی
نشنک نے پی ایم ریسر چ فیلو شپ اسکیم میں ترمیم کی
author img

By

Published : May 7, 2020, 8:51 PM IST

نشنک نے کہاکہ ان ترامیم کا مقصد اس فیلو شپ کا فائدہ سے زیادہ سے زیادہ محققین تک پہنچانا ہے۔ 2018-19کے بجٹ میں پیش کی گئی اس اسکیم کا فائدہ تمام آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر، بنگلورو میں واقع انسٹی ٹیو ٹ آف سائنس، ٹاپ سنٹرل یونیورسٹیوں اور این آئی ٹی جیسی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ڈگری دینے والے ادارے اپنے یہاں ریسرچ کرنے والے طلبا کو دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم مودی جی نے ہمیشہ ملک میں تحقیق، ٹیکنالوجی اور نئے تجربات کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔ اسی سمت میں 2018-19کے بجٹ میں حکومت نے پی ایم آر ایف کا اعلان کیا تھا۔

اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ طلبا تک پہنچے اس لئے آج اس میں ترمیم بھی کی گئی ہیں۔ اب کسی بھی تسلیم شدہ ادارہ/یونیورسٹی (آئی آئی ایس سی/آئی آئی ٹی/این آئی ٹی/آئی آئی ایس ای آر/آی آئی ای ایس ٹی/ مرکز ی مدد یافتہ آئی آئی آئی ٹی کے علاوہ) کے طلبا کے لئے گیٹ اسکو ر کی ضرورت 750سے 650کردی گئی ہے اور کم از کم سی جی پی اے 8یا اس کے برابر ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.