ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں نسرگ طوفان کا قہر - این ڈی آر ایف

نسرگ طوفان 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کےساتھ مہاراشٹر کے علی باغ ساحل سے ٹکرایا اسی کے ساتھ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں۔

nisarga
nisarga
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 6:57 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے کہیں درخت اکھڑ گئے تو کہیں چھتیں اڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پچھلے 100 برسوں میں اس طرح کا طوفان نہیں دیکھا گیا۔

نسرگ طوفان کا قہر، ویڈیو

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے پیش نظر انتباہ جاری کیا ہے کہ طوفان ابتدا میں سائیکلون اور پھر سُپر سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

سمندر میں تیز لہر کی وجہ سے رتنا گری میں جہاز پھنس گیا ہے۔

بی ایم سی نے لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کرکے ہیلپ لائن نمبر جاری کیئے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے مہاراشٹر میں دو دن تک تمام طرح کی سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ ممبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ کی آمد ورفت محدود کردی گئی ہے۔

ریاست میں 30 سے زیادہ این ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ ماہی گیر سمندر سے لوٹ آئے کیونکہ انھیں حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ آنے والے موسم کے پیش نظر سمندر میں جانے کی کوشش نہ کریں۔

اطلاعات کے مطابق چکرواتی حالات سے نمٹنے کے لیے کم از کم 93 لائف گارڈز، ریسکیو بوٹس، جیٹ کیز اور فائر بریگیڈ کے 150 فلڈ ریسکیو اہلکاروں کو ممبئی کے چھ چوراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور مضافات سمیت ساحلی اضلاع میں 'نسرگ طوفان' کے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.