ETV Bharat / bharat

نربھیا کیس: قصورواروں کو قانونی عمل مکمل کرنے کے لئے سات دن کا وقت - قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری

دہلی ہائی کورٹ نے نربھیا معاملے کے چاروں قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ کے عمل کو ملتوی کرنے کے لیے نچلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرنے سے بدھ کو انکار کرتے ہوئے سات دن کے اندر اندر تمام قانونی متبادل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔

Nirbhaya Case: Seven days for the perpetrators to complete the legal process
نربھیا کیس: قصورواروں کو قانونی عمل مکمل کرنے کے لئے سات دن کا وقت
author img

By

Published : Feb 5, 2020, 5:40 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:10 AM IST

جج سریش كیت نے آج اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری نہیں کیے جا سکتے۔

عدالت نے کہا کہ سبھی قصورواروں کو ایک ساتھ ہی پھانسی ہوگی۔ جج كیت نے چاروں مجرموں کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو آج سے ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سبھی قانونی خانہ پری پوری کر لیں۔

عدالت نے کہا کہ قصوروار مکیش کو صرف اس لیے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے کہ وہ سارے متبادل بروے کا ر لا رہا ہے۔

عدالت نے افسران کی بر وقت کارروائی نہیں کرنے پر تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ سپریم کورٹ نے چاروں کی پھانسی کی سزا کو مئی 2017 میں برقرار رکھا تھا۔ اس کے باوجود افسران سو رہے تھے۔

جج كیت نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ڈیتھ وارنٹ لاگو کرنے کا عمل کو شروع ہو جائے گا۔ جج كیت نے اتوار کو اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی سرکار اور دہلی حکومت کی مشترکہ درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

واضح ر ہے کہ چاروں کی پھانسی دو مرتبہ ٹل چکی ہے۔ پہلے 22 جنوری کو پھانسی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یکم فروری کو پھانسی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا تھا لیکن قصورواروں کے قانونی عمل کو اپنانے کا عمل پورا نہ ہونے کی دلیل پر پھانسی دو بارہ ٹل گئی۔

نربھیا معاملے میں ونے کمار شرما، مکیش کمار سنگھ، پون گپتا اور اکشے کمار کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملے میں کل چھ ملزم تھے جس میں سے ایک نے سماعت کے دوران ہی تہاڑ جیل میں پھانسی لگا لی گئی تھی جبکہ ایک اور نابالغ تھا جو سزا پوری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.