ETV Bharat / bharat

نربھیا کیس: دہلی ہائی کورٹ نے مرکز کی درخواست کو مسترد کیا - نربھیا کی ماں کی گذارش

نربھیا کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ مجرموں کو الگ سے پھانسی نہیں دی جا سکتی، اس سے قبل دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کے مجرموں کی پھانسی پر روک لگا دی تھی، جس کے خلاف مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے آج فیصلہ سنایا ہے۔

نربھیا کیس: دہلی ہائی کورٹ آج کرے گا سزا کا اعلان

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 9:01 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:01 AM IST

مرکز کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ افراد دانستہ طور پر اپنی پھانسی کو روکنے کے لیے قانونی مشینری سے کھیل رہے ہیں۔

جسٹس سریش کمار کیت نے ہفتے اور اتوار کو خصوصی سماعت کے بعد دو فروری کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

خاص بات یہ ہے کہ مرکزی اور دہلی حکومتوں نے نچلی عدالت کے 31 جنوری کے اس حکم کو چیلینج کیا ہے جس میں چاروں مجرموں کی پھانسی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔

یہ چاروں مجرم مکیش کمار سنگھ، پون گپتا، ونئے کمار شرما اور اکشے کمار فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

نربھیا کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ سے مرکز کی اس درخواست پر جلد فیصلہ سنانے کی درخواست کی ہے، ساتھ ہی نربھیا کے والدین کی جانب اس کیس کی پیروی کررہے وکیل جتیندر جھا نے کہا کہ 'انہوں نے عدالت سے حکومت کی عرضی کو جلد از جلد نمٹانے کی درخواست کی ہے۔'

حالانکہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کمار کیت نے کہا کہ جلد سے جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔

نچلی عدالت نے 17 جنوری کو معاملے میں چاروں قصورواروں مكیش کمار سنگھ (32)، پون گپتا (25)، ونے کمار شرما (26) اور اکشے کمار (31) کو یکم فروری کو صبح میں چھ بجے پھانسی دینے کے لیے تہاڑ جیل انتظامیہ کو دوسری بار بلیک وارنٹ جاری کیا تھا، اس سے پہلے سات جنوری کو عدالت نے پھانسی کے لیے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

عدالت نے 31 جنوری کو پھانسی کی سزا ملتوی کر دی کیونکہ قصورواروں کے وکیل نے عدالت سے پھانسی پر عمل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی اور عدالت سے کہا تھا کہ ان کے مجرموں کے پاس اب بھی قانونی راستہ بند نہیں ہوا ہے۔

Intro:Body:

fdsdffsf

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.