رامنتاھ پورم کے ایس پی ورون کمار کو منیشات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھی کہ سری لنکا تک غیر قانونی طریقے سے منیشات اسمگل کیا جارہا ہے جس میں ہیروئین کی بھی اسمگلنگ کی جانے والی ہے۔
جس کے بعد تھرو ودانائی ایس پی پگازینٹی کی سربراہی میں نو ممبروں پر مشتمل ایک ٹیم نے منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں سرچ آپریشن کی شروعات کی۔
جس کے بعد پولیس نے تھرو ودانائی سرحد پر ایک آٹو اور ایک دوپہیہ گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا۔انہوں نے ریڈ ووڈ اور ہیروئین جیسی منشیات کو ضبط کیا اور ساتھ میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں نو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی ورون کمار نے بتایا کہ یہ منشیات کو افغانستان جیسے ممالک سے درآمد کیا گیا تھا اور پھر انہیں رامنتاتھ پورم کے راستے سے سری لنکا بھیجا جارہا تھا۔ملزم کے مطابق ان منشیات کی قیمت دس کروڑ سے زائد ہے۔