مرکزی حکومت نے بدھ کو کہا کہ 'قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے تحریک چلا رہے کسانوں میں سے کسی کو بھی طلب نہیں کیا ہے۔'
وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے بدھ کو راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
کانگریس کے جی سی چندر شیکھر، پھولو دیوی نیتام اور دگ وجے سنگھ نے سوال کیا تھا کہ کیا اس مظاہرے میں شامل کسانوں کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی) نے طلب کیا ہے؟
اس کے جواب میں ریڈی کی جانب سے دئے گئے جواب میں صرف اتنا ہی لکھا گیا ہے کہ 'جی نہیں'۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کے اراکین پارلیمان کا زرعی قوانین منسوخ کرنے کا مشترکہ مطالبہ
واضح رہے کہ چند عرصہ قبل یہ رپورٹ آئی تھی کہ این آئی اے نے نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کچھ کسانوں کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اس کی شدید مخالفت کی تھی اور اس کے لئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔