خصوصی جج پروین سنگھ نے اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر یو اے پی اے (ملک مخالف سرگرمیوں کی روک تھام) کے تحت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، اندرابی ، فہمیدہ اور نسرین فعال طور پر "دختران ملت" (ڈی ایم) کے نام سے مبینہ طور پر ایک تنظیم چلا رہی تھیں جسے یو اے پی اے کے پہلے شیڈول کے تحت پابند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ : برفانی طوفان میں پھنسی دو مسافر گاڑیوں کو بحفاظت نکالا گیا
تینوں خواتین کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس سے وقت زیر حراست ہیں۔ آج ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی این آئی اے کو عدالت نے ہدایت جاری کردی ہے۔