ETV Bharat / bharat

اڈیشہ اور ہماچل میں پہنچا کورونا وائرس

کورونا وائرس اب تک 72 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب بھارت بھی اس کی زد میں آ چکا ہے، اڈیشہ اور ہماچل پردیش میں کورونا وائرس کے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس: اڈیشہ اور ہماچل میں سامنے آئے نئے معاملے

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 8:48 AM IST

اڈیشہ کے پاراديپ پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین رنکیش رائے نے بتایا ہے کہ ایک کارگو جہاز کے عملے کے رکن کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے، اسے کٹک کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، مریض کو بخار اور گلے کی سوجن کی علامات ہیں۔

دوسری طرف ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جیرام ٹھاکر نے بھی ریاست میں ایک کیس کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مشتبہ کیس ہمارے علم میں آیا ہے۔

انہوں نے ٹیسٹ کیے جانے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ حقائق پر مبنی حالات کی رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوپائے گا، پتہ چلا ہے کہ وہ شخص ہماچل کے بلاسپور کا ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک والوں کی تعداد تین ہزار کے تجاوز ہونے کے بعد اب اس جان لیوا بیماری نے بھارت میں دستک دے دی ہے۔

اس کے پیش نظر بھارتی حکومت نے اس کے منتقلی کی شناخت اور تحقیقات کی کوششیں تیز کر دی ہے، مرکزی وزارت صحت مسلسل مضرات واثرات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.