آج ویزر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آض نیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے امیدواروں کو نیک خواہشات بھی دیں۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی این ٹی اے آج نیٹ امتحان 2020 کا نتیجہ سرکاری ویب سائٹ ntaneet.nic.in پر شام 4 بجے جاری کرے گی، قبل اس کہ این ٹی اے نیٹ کی 'فائنل آنسر کی' جاری کرے گی۔
نیٹ کے سوالات عارضی جواب اور او ایم آر شیٹ پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے، نیٹ کے نتائج کے ساتھ ساتھ این ٹی اے رینک لسٹ بھی جاری کرے گا اور 'کٹ آف' کی بنیاد پر امیدواروں کو مشاورت کے عمل میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
13 ستمبر کو ہونے نیٹ امتحان میں کورونا کی وجہ سے شامل نہیں ہونےامیدواروں کے لیے 14 اکتوبر کو امتحان منعقد کیا گیا تھا، اور انہیں امتحان میں شامل ہونے کا موقع دیا گیا تھا
خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو باقی ماندہ امیدواروں کے لیے نیٹ کے امتحان دوبارہ منعقد کیے گئے تھے۔