نیٹ((NEET اور جے ای ای(JEE) مین امتحانات کی مخالفت کے درمیان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ایک ضروری نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس انجینئرنگ اور میڈیکل یوجی داخلہ امتحان جے ای ای مین 2020 اور نیٹ 2020 کے تعلق سے ہے۔
این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ nta.ac.inپر جاری اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'جے ای ای مین اور نیٹ یوجی امتحانات جو پہلے جولائی میں ہونے والے تھے۔ انہیں اسٹوڈنٹس کی درخواست پر ستمبر کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب اسٹوڈنٹس کے تعلیمی مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ امتحانات طے تاریخ میں ہی کرائے جائیں گے۔ یعنی جے ای ای مین کا ا داخلہ امتحان یکم ستمبر سے 6 ستمبر 2020 تک کیا جائے گا جبکہ نیٹ یوجی 13 ستمبر 2020 کو ہوگا۔
این ٹی اے نے اس نوٹس میں سپریم کورٹ کے ذریعہ کہی گئی باتوں کا بھی حوالہ دیا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی اور جے ای ای مین 2020 ملتوی کرنے کی اپیل کا کوئی اہم وجہ سمجھ میں نہیں آتا ہے '
اس نوٹس میں این ٹی اے نے کہا ہے کہ جے ای ای مین کی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ نیٹ 2020 کے ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی جاری کردیئے جائیں گے۔ اس کی جانکاری این ٹی اے اور نیٹ کی ویب سائٹ پر دے دی جائے گی۔
این ٹی اے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مدنظر طبی تحفظ کے احتیاطی تدابیر کیے جارہے ہیں۔ جے ای ای مین 2020 کے لیے ملک بھر میں امتحانی مراکز کی تعداد 570 سے بڑھاکر 660 کردی گئی ہے۔ وہیں نیٹ کے لیے امتحان مراکز کی تعداد 2546 سے بڑھاکر 3843 کردی گئی ہے۔
جے ای ای مین کے شفٹس کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ پہلے یہ امتحان 8 شفٹس میں ہونے و الے تھے اب 12 شفٹس میں ہوں گے۔ پہلے ہر شفٹ میں 1.32 لاکھ امیدوار تھے۔ انہیں تخفیف کرکے اب ہر شفٹ 85 ہزار کردیا گیا ہے۔
این ٹی اے نے اس نوٹس میں یہ بھی بتایا ہے کہ ستمبر میں ہونے جارہے جے ای ای مین اور نیٹ امتحانات میں ملک کے کس ریاست میں کتنے امتحان مرکز بنائے گئے ہیں۔ کس ریاست میں کتنے امیدوار ان امتحانات میں شامل ہوں گے۔ اس کی تفصیلات ویب سائٹس پر موجود نوٹس میں پڑھ سکتے ہیں۔