عالمی وبا کورونا وائرس کا اثر بھارت میں کافی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر بھارت کی دس ریاستوں میں کورونا کا قہر کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ان حالات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی دس ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے ورچوئل میٹنگ کی اور ریاستوں میں کورونا وائرس کے مزید بڑھتے کیسیز پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جن ریاستوں میں ٹیسٹ کی شرح کم ہے اور مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے، وہاں کورونا وائرس کی جانچ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم ان 10 ریاستوں میں کورونا وائرس کو شکست دیتے ہیں تو ملک بھی جیت جائے گا'۔
مزید پڑھیں:
راہل گاندھی کا حکومت سے 'منریگا' اور'نیائے' کے نفاذ کا مطالبہ
وزیراعظم نے کہا کہ 'خاص طور پر بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ جیسی ریاستوں کے پاس ٹیسٹ کی شرح کم ہے اور یہاں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہے، ان کو ٹیسٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے'۔
وزیر اعظم نے کہا کہ' آج 80 فیصد کیسز ان دس ریاستوں میں ہیں۔ لہذا یہاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ان تمام ریاستوں کا کردار بہت بڑا ہے۔ فعال معاملات کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات ان ہی دس ریاستوں میں ہیں'۔